اس اہم اجلاس میں آج آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اتوار کو ہونے والے اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔

 اپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اتوار کو ہونے والے اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔اس اہم اجلاس میں آج آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کر کے اب رات 10 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے دوپہر کو ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے شام سات بجے شیڈول کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

سینیٹ کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں اور دفاتر کھلے رکھیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا تبدیل شدہ وقت کے مطابق اجلاس شام چار بجے شروع ہونا تھا جو تین گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اب تک شروع نہیں ہو سکا۔

یاد رہے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے متعلق ابھی کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا کہ یہ اجلاس کب شروع ہو گا۔

سرکاری چھٹی کے باوجود ان اہم اجلاسوں کے انعقاد پر صبح سے ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔

اس دوران محتلف سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے اور سیاستدانوں کے درمین رابطے ہوتے رہے جس میں اس مجوزہ ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی جاتی رہی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اگر آئینی ترمیم پر حکومت کی تیاریاں اور مشاورت کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جاتی ہیں تو ایوان کے اجلاس سے قبل کابینہ کے اجلاس سے اس مسودے کی منظوری بھی لی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے اور اس کے بعد سہہ پہر تین بجے منعقد کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button