این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: اسلام آباد ضلعی انتظامیہ
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ اس وقت جاری ہے تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ان کے پاس طے شدہ وقت شام سات بجے تک کا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جلسہ منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ این او سی میں جلسے کی اجازت دوپہر چار بجے سے شام سات بجے تک دی گئی ہے اور اس کے ختم ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقررہ وقت تک جلسہ ختم نہ کرنا این او سی کی خلاف ورزی تصور ہوگی اور اس پر جلسہ منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔