کیا سندھ میں اس بار پیپلز پارٹی کارکردگی بہتر بنا پائے گی؟

کراچی (جاگرتا نیوز)
سندھ میں اس وقت تک صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی گئی۔ اس کا اہم اور بنیادی سبب تو صدارتی انتخابات ہیں۔ مگر پیپلز پارٹی کے قریبی حلقوں کا موقف ہے کہ سندھ کابینہ میں التوا کا سبب محض صدارتی انتخاب نہیں ہے۔ اس بار پ پ قیادت صوبائی وزیروں کا انتخاب صرف پسند اور ناپسند پر نہیں بلکہ کسی حد میرٹ پر کرنا کا سوچ رہی ہے۔ کیوں کہ ملک کے مجموعی حالات میں پیپلز پارٹی کو تین بار اقتدار ملنے کے باوجود ناقص کارکردگی کے باعث سندھ میں اپنی سیاسی بنیاد کمزور ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔ اس بار پیپلز پارٹے کی قیادت خاص طور پر بلاول کی ضد ہے کہ قلمدان ان ممبران کو دیے جائیں جن کی کارکردگی صاف نظر آئے اور عوام ان کے کام سے خوش ہوں۔