کیا زرداری چین کو قریب لانے میں کامیاب ہو پائیں گے؟

کیا زرداری چین کو قریب لانے میں کامیاب ہو پائیں گے؟
اسلام آباد(جاگرتا نیوز) پاکستان چین کے حوالے سے ہمیشہ یہ موقف پیش کرتا رہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیا سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ کیا پاکستان کا موقف آج بھی ایک حقیقت ہے؟ پاکستان میں سرمایہ کاری والے منصوبے سی پیک کے حوالے سے کہا جاتا رہا کہ یہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ مگر وہ منصوبہ سرد خانے کے حوالے کیوں ہوا؟ اس بارے میں اب تک دونوں ممالک نے کوئی اظہار نہیں کیا۔ جب کہ ملک کے موجودہ صدر آصف زرداری کا ہمیسہ دعوے کیے ہیں کہ سی پیک کا منصوبہ ان کاہے۔ اس بار صدر مملکت بننے کے بعد آصف زرداری نے سب سے پہلے چین کو خط لکھا ہے۔ اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ کیا آصف زرداری چین کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوپائیں گے؟ اگر چین آصف زرداری کی خصوصی دلچسبی پر سی پیک کے حوالے سے سرگرمی شروع کرتا ہے تو یہ ایک بڑا بیک تھرو مانا جائے گا۔ جب کہ موجودہ حالات کے حوالے سے اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ صدر زرداری چین میں ماضی والا جذبہ جگانے پر راضی کر پائیں۔