سابق صدر پاکستان اب کیا کریں گے؟

اسلام آباد (جاگرتا نیوز)پاکستان کی سابق صدر ڈاکٹر عارف حسین علوی گارڈ آف آنر لیکر ایوان صدر سے رخصت ہوچکے ہیں۔ اپنے عہدے سے علہدہ ہونے کے بعد انہوں نے فوری طور پر میڈیا کے معرفت یہ پیغام دیا کہ وہ آج بھی تحریک انصاف کے حامی ہیں اور انہیں اپنے کپتان پر فخر ہیں۔ انہوں نے اسٹیبلشمینٹ اور عمران خان کے درمیاں موجود فاصلہ کم کرنے کے سلسلے میں اپنے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ جب کہ اب تک تحریک انصاف سے ان کے بارے میں آفیشل ردعمل نہیں آیا۔ اس وقت سوال یہ ہے کہ کیا ڈاکٹر عارف علوی پھر سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر سرگرم ہونگے یا ان کی باقی زندگی گمنام گوشے میں گذرے گی۔ اس بارے میں تحریک انصاف کے حلقوں کا خیال ہے کہ وہ خودتو چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر پارٹی پلیٹ فارم پر سرگرم ہوں مگر اس وقت تک پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔