نجکاری کمیشن سے اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز واپس منتقلی سے متعلق کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سےآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے شئیرز کی واپس منتقلی کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی-

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی 7 روز میں رپورٹ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر نجکاری علیم خان شامل کیے گئے ہیں۔

کابینہ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کردئیے گئے ہیں، کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شئیرز پر حتمی فیصلہ اور شئیرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button