طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، ہمیں اب اپنی آزادی کی حفاظت کرنی ہے: ڈاکٹر محمد یونس

نوبیل امن انعام یافتہ ماہر معاشیات اور بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد تشکیل پانے والی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ انھیں وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے اور اب ہمیں ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے اور ہمیں اب اپنی آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

ڈاکٹر یونس نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور ہم سب مل کر بنگلہ دیش کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

محمد یونس: ’غریبوں کے بینکار‘ جن پر شیخ حسینہ نے ’عوام کا خون چوسنے‘ کا الزام لگایا

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کو تین روز گزر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت حلف اٹھا لے گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عبوری حکومت کے ارکان کی تعداد 15 تک ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button