سکیورٹی کی ناکامی کے ذمہ داری پر اٹھتے سوالات
رشدی ابوالوف، نامہ نگار غزہ

آج صبح میں نے حماس کے تین سینئر عہدیداروں سے بات چیت کی ہے اور وہ سب کے سب انتہائی صدمے کی حالت میں دکھائی دیے۔
ان عہدے داروں نے اپنی بات چیت میں مختلف اور مبہم اشارے دیے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں آج دن کے آغاز میں کیا کچھ ہوا تھا۔
انھوں نے اس حملے سے متعلق اپنی شدید حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ اسماعیل ہنیہ اس سے پہلے بھی کئی بار اس شہر کا دورہ کرچکے ہیں اور وہاں جانے میں ہمیشہ خود کو محفوظ محسوس کرتے رہے۔
ان عہدے داروں نے بار چیت کے دوران سوال اٹھائے کہ سکیورٹی کی اس بڑی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے اور کیا ہنیہ کا تہران میں موجود ہونا صحیح فیصلہ تھا؟