امریکہ، پاکستان اور موجودہ حکومت

امریکہ، پاکستان اور موجودہ حکومت
اسلام آباد (جاگرتا نیوز) پاکستان کی اقتداری سیاست کی یہ پرانی روایت ہے کہ جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے یا کوئی سیاستدان حکمران بنتا ہے تو اس کی سب سے پہلی اور بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اس کو امریکہ سے مبارکباد کا پیغام موصول ہو۔ مگر اس بار اس حکومت کو یہ خوشی حاصل نہیں ہوسکی۔ صدر بائڈن کے سلسلے میں بہت سارے سیاسی مبصر کہتے ہیں کہ ان کی حکومت پاکستان میں کوئی خاص دلچسبی نہیں لے رہی۔ امریکہ روایتی طور پر پاکستان کے بارے میں اپنا موقف تو دیتا ہے مگر خصوصی دلچسبی سے نہیں۔ اس وقت امریکہ میں دوح بڑی پارٹیاں رواں سال میں ہونے والے انتخابات میں مصروف ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔ اس سلسلے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر ٹرمپ انتخابات میں جیت کر امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے کوئی خوشخبری نہیں ہوگی۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا اب امریکہ پاکستان کے لیے اہم ملک نہیں رہا؟ پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے معاشی بحران کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی لانا بھی بہت بڑا چیلینج ہے۔