چار صوبے اور چار چیف منسٹرز

چار صوبے اور چار چیف منسٹرز پاکستان حالیہ دنوں میں معاشی اور سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ بہت ساری عجیب صورتحالوں سے گذر رہا ہے۔ ایک عجیب صورتحال یہ ہے کہ اس پاکستان کے چاروں صوبوں میں جو وزراء اعلی چنے گئے ہیں، ان لیے یہ کہنا تو بہت کٹھن ہوگا کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کر پائیں گے یا نہیں؟ مگر ان چاروں چیف منسٹرز کا موڈ اور مزاج ایک دوسرے بالکل مختلف ہے۔ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز ایک خاتون ہیں اور وہ پہلی بار حکومت چلانے کی تجربے سے گذر رہی ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے نامزد وزیر اعلی سرفراز بگٹی بھی پہلی بار سی ایم بننے کے مرحلے سے گذر رہے ہیں۔ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلی بن کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرچکے ہیں مگر پی ٹی آئی کی طرف سے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور مریم اور سرفراز کی طرح پہلی بار وزیر اعلی بنے ہیں مگر ان کا اسٹائل اور اسٹیبلشمینٹ سے ان کے تعلق کی نوعیت بہت مختلف ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کس صوبے کا سی ایم پاکستان کا مقبول وزیر اعلی بن پاتا ہے!