315 ملی میٹر بارش: لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
315ملی میٹر بارش

315 ملی میٹر بارش: لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
موسلا دھار بارش کے نتیجے میں علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
لاہور کے تاج پورہ میں سب سے زیادہ 315 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی، ہربنس پورہ، سبزہ زار اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں شیخوپورہ میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ گجرات میں بھی بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔