امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے

جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ’ناقابلِ برداشت‘ ہے

امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی سفارتی معاہدے پر پہنچنے کے لیے سفارتکاری کو موقع فراہم کیا جائے۔‘

جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ’ناقابلِ برداشت‘ ہے اور اس کے سبب ’خطے میں جنگ کے بڑھنے کے ناقابلِ قبول خطرات‘ بڑھ رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قریقین میں جاری یہ کشیدگی اسرائیل اور لبنان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل فوج کے سربراہ نے اپنے فوجی اہلکاروں کا کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جاری فضائی حملوں سے ’دشمن کی سرزمین میں داخلے‘ کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلیوی کا بیان ایک واضح اشارہ ہے کہ اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائیاں بھی شروع کر سکتا ہے۔

لبنان میں جاری جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور قطر نے دستخط کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button