بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون کو ہوگا جس کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی اجلاس اور بجٹ اجلاس سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔