گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں گورنرہاؤس میں یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اراکین سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ، وہ یہ مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ سب سیاستدانوں کو مل کر کچھ ماہ کے لیے سیاست پر پابندی لگادینی چاہیے اورمعاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل کرکام کرنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا ہم جب معاشی طور پر مستحکم ہو رہے ہوتے ہیں بلوچستان جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں ، جب جب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آتے ہیں ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button