جھارکھنڈ میں ٹرین حادثہ: ممبئی ہاؤڑہ میل کی 10 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں

جھارکھنڈ کے سرائیکیلا کھرساواں ضلع میں منگل کی صبح ممبئی ہاؤڑہ میل کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ بادامبو کے قریب صبح 4.45 بجے پیش آیا۔ یہ جگہ جمشید پور سے 80 کلومیٹر دور ہے۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’بارابمبو کے قریب ممبئی ہاؤڑہ میل کی 10 سے 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button