بلوچستان کے نومنتخب وزیر اعلی سرفراز بگٹی کامیاب ہوپائیں گے؟

جاگرتا نیوز
بلوچستان کے نومنتخب وزیر اعلی سرفراز بگٹی کتنے کامیاب ہوپائیں گے؟ یہ سوال بڑا مطلبی اور معنی خیز ہے۔ اس سوال کے کئی پلو نکلتے ہیں۔ اس سوال کا ایک پہلو یہ ہے کہ کامیابی کا مطلب ذاتی معنی میں ہے یا اجتماعی معنی میں؟ اگر بات بلوچ عوام کی ہے توپھر ان کی کامیابی بہت مشکل ہے۔ کیوں کہ اس کے لیے بلوچ عوام کے بنیادی حقوق سے لیکر بلوچ قومپرست کے ذہنوں میں سلگتے ہوئے سوالات کے عملی جوابات دینا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ بلوچستان کی نئے سی ایم کے لیے تو یہ بات بھی آسان نہیں ہوگئی کہ وہ لاپتہ افراد کے بارے میں برائے نام کامیابی حاصل کر پائیں۔ لیکن اگر کامیابی کا مطلب صرف ذاتی کامیابی ہے تو پھر پہلے سے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے اور پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبے کے وزیر اعلی بننے والے سرفراز بگٹی کے لیے اپنی دھرتی کے حقوق کی پائمالی پر خاموش رہنا اور بلوچستان کے بارے میں اسٹیبلشمینٹ کی ہر پالیسی کو تسلیم کرنے سے وہ بلوچستان کے کامیاب سی ایم بن جائیں گے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کی کامیابی ذاتی دولت میں اضافے اور مزید اقتداری امکانات کے حوالے سے دیکھی، سوچی اور سمجھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button