نادیہ خان ’بسمل‘ میں حریم فاروق کے نامناسب مناظر پر برہم

معروف اداکارہ، ٹی وی میزبان اور ڈراما مبصر نادیہ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’بسمل‘ میں حریم فاروق کے نامناسب مناظر دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کار و کیمرامین پر شدید تنقید کی ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ میں بسمل میں حریم فاروق کی اداکاری، ڈرامے کی کہانی، منظر نگاری اور دوسرے معاملات پر تبصرہ کیا۔

پروگرام کے دوران جہاں انہوں نے ’بسمل‘ کی کہانی کو قدرے حقیقی زندگی کی کہانی قرار دیا، وہیں انہوں نے حریم فاروق کو نامناسب انداز میں دکھانے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

پروگرام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں ڈرامے کے ہدایت کار اور کیمرامین پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اظہار برہمی کیا کہ ہدایت کار اور کیمرامین نے کیوں حریم فاروقی کو نامناسب انداز میں دکھایا؟ ان کے جسم کے پیچھے سے کیوں بولڈ میں دکھایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ حریم فاروق کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ کیمرامین انہیں کس طرح دکھایا جا رہا ہے لیکن کیمرامین اور ہدایت کار کو خوب معلوم تھا کہ وہ کیا دکھا رہے ہیں۔

نادیہ خان کے مطابق ہدایت کار اور کیمرامین کو کسی صورت حریم فاروق کو اس طرح نہیں دکھانا چاہیے تھا، جس طرح انہوں نے انہیں دکھایا اور یہ کہ اداکارہ کے جسم کو پیچھے سے دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان سمیت تمام افراد کو اپنے ڈراموں کی ہیروئن اچھے انداز اور جسمانی خدوخال میں چاہیے، ان کے اس طرح مناظر شوٹ نہ کیا جائے۔

https://www.instagram.com/showbizshowsha/?utm_source=ig_embed&ig_rid=47c361d1-4182-4393-bed2-72a0f68d24ca

نادیہ خان کے مطابق اگر کیمرامین اور ہدایت کار نے شوٹنگ کے دوران ریکارڈنگ کرلی تھی تو اسے ایڈیٹنگ کے دوران ہٹایا اور بہتر کیا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور حریم فاروق کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا۔

نادیہ خان کی جانب سے ڈرامے میں حریم فاروق کو نامناسب انداز میں دکھائے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اس پرکمنٹس کرتے ہوئے ان کے تبصرے کو ڈراما قرار دیا اور لکھا کہ ویسے ہی عام تقریبات میں اداکارائیں بولڈ اور مختصر لباس پہنتی ہیں اور اب انہیں ڈرامے کے مناظر پر اعتراض ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ’بسمل‘ میں حریم فاروق نے شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔

ڈرامے میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہیں اور پھر ملازمت کے دوران خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button