ایم کیو ایم صدر کی حمایت کی کتنی قیمت لے گی؟

کراچی (جاگرتا نیوز)
کل صدر پاکستان کے انتخابات ہورہے ہیں۔ انتخابات کے دو اقسام ہوتے ہیں۔ ایک جس میں کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔ اس مقابلے کے بارے میں پیشن گوئی کرنا بہت مشکل ہوتی ہے کہ کون جیتے گا؟ جب کہ مذکورہ مقابلہ دوسری قسم کا ہے جس میں پہلے سے پتہ ہوتا ہے کہ فتح کس کی ہونے والی ہے۔ اس بار ایوان صدر ایک بار پھر آصف زرداری کا منتظر ہے۔ کیوں کہ اس کو نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ دیگر اتحادی خاص طور ایم کیو ایم نے بھی ووٹ دینے کی خاطری کرائی ہے۔ اس طرح وہ بغیر پریشان ہوئے صدر مملکت چن لیے جائیں گے۔ سوال یہ ہے ایم کیو ایم آصف زرداری کی حمایت کے بدلے کیا لے گی؟ وفاق میں وزارتوں کی لین دین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے مگر صدر زرداری کی حمایت کے بدلے ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہونے کے لیے تیار سمجھی جا رہی ہے اور اس بار وہ ایسی وزارتوں کا مطالبہ کرے گی جس سے وہ شہر کراچی کو ایک بارپھر کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آ سکے۔