انجینئر صابر حسین قائم خانی کا شب برات کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے ناقص کارکردگی پر اظہار افسوس،
سمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مطالبہ کیا کہ اس غفلت میں ملوث بلدیاتی نمائندوں و ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے شب برات کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں و انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں، مزارات اور مساجد کے باہر خاطر خواہ صفائی روشنی اور راستوں کی مرمت کے انتظامات نہیں کئے گئے جو کہ افسوسناک عمل ہے روایات کے مطابق قبرستان مساجد اور مزارات کے باہر صفائی روشنی اور راستوں کی بہتری کا کام کیا جاتا ہے لیکن نشاندھی کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا اور صرف کاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھائی گئی ہے اور بلدیاتی نمائندے و انتظامیہ بروقت کام نہیں کر سکے آج حیدرآباد شہر اور اطراف کے ایک درجن سے زائد قبرستان موجود ہیں اور وہ ناقص انتظامات کی بناء پر اجاڑ و گندے راستوں سے اٹے پڑھے ہیں ان قبرستانوں میں ٹنڈو یوسف، بھٹی گوٹھ قبرستان،گدی قبرستان، نارا جیل قبرستان، ہوسٹری قبرستان،لطیف آباد نمبر 12 پہاڑی قبرستان، 9 نمبر،8 نمبر لطیف آباد قبرستان، جی او آر قبرستان سمیت تمام قبرستان کے اندر اور اطراف کے راستے خراب اور روشنی صاف پانی کا انتظام نا ہونے کے برابر ہے ماضی میں حق پرست ضلعی نظامت کے دور میں حیدرآباد کے تمام بڑے قبرستانوں میں ہائی ماسک ٹاور لگائے گئے تھے جنکی وجہ سے قبرستان میں خاطر خواہ روشنی ہو جاتی تھی قبرستانوں کے راستے و دیواریں تعمیر کی گئی تھیں لیکن ان موجودہ بلدیاتی نمائندوں کے دور میں فنڈز ہونے کے باوجود کام نہیں کروایا گیا ٹاور عرصہ دراز سے خراب ہیں ہیں لیکن شب برات کے موقع پر انہیں ٹھیک نہیں کیا گیا حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مطالبہ کیا کہ اس غفلت میں ملوث بلدیاتی نمائندوں و ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
شعبہ نشر و اشاعت
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ