آگیا ہوں میری حاضری قبول کی جائے،

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سنیچر کے روز کاہنہ میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں مقرر کردہ وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے اور مختصر خطاب کے بعد رنگ روڈ سے واپس روانہ ہو گئے۔

گنڈاپور کا کہنا تھا، ’میں آگیا ہوں میری حاضری قبول کی جائے، ساری رکاوٹیں توڑ کر آپ تک پہنچا ہوں آپ خوش ہیں؟‘

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا ’جلد عمران خان کو رہا کرواؤں گا۔ اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔‘

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف سے منسوب ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا علی امین گنڈاپور اپنے قافلے کے ہراہ ساتھ جلسہ گاہ میں حاضری لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ روکے جانے کی وجہ سے جلسہ گاہ پہنچنے میں دیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button