سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگران حکومت نےکیا تھا: خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نےکہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگران حکومت نے کیا تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے،لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنےکے لیے پانی کہاں سے آئےگا؟ آپ فیصلہ کرلیں کہ 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟

اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں ، واپس بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائےگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے جواب سے بڑا مایوس ہوا ہوں، سوال کچھ اور ہوا اور جواب کچھ اور دیا گیا، پانی کی قلت پر وفاقی وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button