*آج بروز ہفتہ پاکستان پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) سندھ کاؤنسل کا اجلاس

حیدرآباد میں منعقد کیا گیا جسکی صدارت صوبہ سندھ کے صدر زبیر احمد جتوئی صاحب نے کی اس اہم اجلاس میں جنرل سیکٹری صوبہ سندھ رحیم بخش کھوسو صاحب، صوبائی نائب صدر محبوب سیال صاحب، کریم سوھو صاحب، ڈویژنل صدر طاہر مغیری، اعظم ڈومکی، استاد غلام نبی گبول، قربان علی کلوڑ، نے شرکت کی اجلاس میں سندھ کے تمام ضلعوں کے صدور و جنرل سیکٹریز، شھید بھٹو یوتھ، شھید بھٹو سپاف، شھید بھٹو ہاری کمیٹی، شھید بھٹو سوشل میڈیا ٹیم کے دوستوں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ رائے سے اہم فیصلے کیے گئے،*
*شھید میر مرتضٰی بھٹو صاحب کی 28ویں برسی گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منائی جائیگی صدر صوبہ سندھ زبیر احمد جتوئی*
*پاکستان پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) صوبہ سندھ اپنے شہداء کے اعزاز میں ضلع حیدرآباد میں عظیم الشان پروگرام منعقد کریگی اور شہداء کے وارثوں میں شیلڈ اور ایوارڈ کا انعقاد کیا جائیگا*
*5ستمبر قائد انقلاب شھید میر مرتضٰی بھٹو صاحب کے کیس میں سستی اور سست روی کے خلاف سندھ بھر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،*
*میر مرتضٰی بھٹو صاحب کی 70ویں سالگرہ ضلعی ہیڈ کواٹر میں منائی جائیگی*
*ہاری کمیٹی اپنے تمام ضلعوں میں سیمینارز منعقد کریگی اور ہاریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، فصلوں کا ریٹ اور غریب ہاریوں کے معاشی قتل عام کے خلاف سندھ سرکار کی نااہلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا*
*سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، کرپشن اور ڈاکو راج کے خلاف زرداری لیگ کی نااہل سندھ سرکار کے خلاف سخت احتجاج کیا جائیگا*
*سندھ بھر باریشوں کا سلسلہ جاری ہے سندھ کے نا اہل اور جعلی نمائندے عوام کے نام پر فنڈ سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں زرداری لیگ کی نا اہل کرپٹ حکومت کو ہم متنبہ کرتے ہیں اگر سندھ کے غریب، مظلوم عوام کے مسائل حال نہ کیے گئے اور سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو شھید بھٹو کے بہادر غیرت مند دوست، اور دلیر ساتھی زرداری لیگ کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے.*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button