پِی ٹی آئی جلسہ، سپریم کورٹ کیس: اسلام آباد میں کون کون سے راستے بند ہیں؟

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے، سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت کے موقع پر ممکنہ احتجاج اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور ریڈ زون کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
کھنہ پل سے اسلام آباد کی طرف آنے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔
مری روڈ فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
کورال چوک سے آگے کا راستہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
سواں پل اور فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور ایک وقت میں صرف ایک گاڑی کو گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
روات ٹی چوک اور 26 نمبر کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
جی ٹی روڈ سے مرگلہ ایوینیو کی جانب جانے والا راستہ بھی بند ہے۔
انتظامیہ نے موٹر وے چوک پر بھی کنٹینرز رکھنا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفرری بھی موقع پر موجود ہے۔
ریڈ زون کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
ریڈ زون میں صرف مرگلہ ایوینو کی جانب سے داخل ہوا جا سکتا ہے۔