وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کارساز سانحہ میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی عمران اور آمنہ کے گھر اسکیم 33 پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ سندھ شاہینہ شیر علی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، سنئیر نائب صدر سرور خان غازی، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ شہزاد عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔
سعید غنی نے مرحومین کے بیٹی اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
واقعہ کے حوالے سے تمام معلومات لی ہے اور تمام متعلقہ افسران سے بات کی ہے۔ سعید غنی
وزیر اعلٰی سندھ نے بھی اس سانحہ پر سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ سعید غنی
ہم مرحومین کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ سعید غنی
جناح اسپتال کے ڈاکٹرز سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں اور پولیس کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر صورت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ سعید غنی
جو خاتون اس حادثے کی ذمہ دار ہے، اس کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔ سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button