اسرائیل نے 80 نامعلوم افراد کی لاشیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دیں

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 80 نامعلوم افراد کی لاشیں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر یمن ابو سلیمان نے بتایا کہ ہمیں 15 بیگوں میں 80 افراد کی لاشیں ملی ہیں جہاں ہر بیگ میں چار سے زائد لاشیں موجود تھیں اور ہر لاش کفن میں لپٹی ہوئی تھی۔

ابو سلیمان نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے ان لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ غزہ میں شہید ہونے والوں کی لاشیں ہیں یا یہ لوگ اسرائیلی جیلوں میں قید تھے۔

ان لاشوں کو بعد میں ترک قبرستان میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔

ترک قبرستان کے نگران تابش ابو عطا نے کہا کہ آج مجھ سے ان افراد کو اجتماعی قبرستان میں دفن کرنے کی وجہ پوچھیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ قبر میں دفن نہیں کر سکتا تھا۔

پیر کو حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے شناخت کے بغیر لاشوں کی ترسیل شہیدوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے مصائب میں اضافہ کرتی ہے جو جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے اغوا شدہ بچے کہاں ہیں کیونکہ وہ اپنے شہدا کو باوقار طریقے سے دفنانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی اسرائیل نے 80 سے زائد لاشیں فلسطینی حکام کے سپرد کی تھیں جن کو بعد میں غزہ میں دفن کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button