اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں جمعرات کو، تدفین دو اگست کو قطر میں کی جائے گی

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ اور ان کی آخری رسومات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی سرکاری اور عوامی سطح پر نماز جنازہ کی تقریب جمعرات کے روز ایران کے شہر تہران میں ادا کی جائے گی۔
حماس کے مطابق اس کے بعد اسماعیل ہنیہ کی لاش قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کی جائے گی جہاں وہ ایک طویل عرصے سے قیام پذیر تھے۔
ان کی آخری رسومات دو اگست کو ادا کی جائیں گی جس کے بعد انھیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔