پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کی کمی، ڈیزل 10 روپے 86 پیسے سستا ہو گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی۔
پیٹرول کی قیمت اب 275 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 269 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی چھ روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی پانچ روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔