کیرالہ: مٹی کا تودہ گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک، 70 زخمی اور متعدد لاپتہ

منگل کو انڈیا کی ریاست کیرالہ کے وایناڈ میں میپاڈی کے قریب مٹی کا تودے گرنے سے 20 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا ہے کہ اب تک 24 لوگوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تقریباً 70 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزیر جنگلات اے کے سسیندرن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’فی الحال تودے میں پھنسے لوگوں کی تعداد بتانا مشکل ہے۔‘

این ڈی آر ایف، کنور ڈیفنس سیکورٹی کور اور انڈین فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی اور وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button