زندمان ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

زندمان ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ کی شروعات میں مسنگ پرسن کے لواحقین سے اظہار ھمدری اور اظہار یکجہتی کے طور پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ زندمان یہ سمجھتا ہے کہ انسانی گمشدگیاں کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں اور تمام گمشدہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں اور اپنے پیاروں کے درمیان ہوں اور انکے لواحقین ذہنی طور پر پرسکون ہوں۔
میٹنگ میں آئے تمام میمبران کو زندمان کی چئرپرسن حانی بلوچ نے خوش آمدید کہا۔
میٹنگ میں شامل نئے میمبران کا آپس میں تعرف کے بعد باقاعدہ میٹنگ کا آغاز ہوا۔
زندمان بہت جلد ایک ورک شاپ کرانے جارہا ہے جس میں ایسی بیس خواتین کو مدعو کیا جائے گا جو پہلی بار ماں بنی ہوں یا ماں بننے جا رہی ہوں ان ماوں کو parenting style اور bullying پر آگاہی دینے کی کوشش کی جائے گی کہ بچے کی پرورش کیسے کی جائے، بچہ بڑا ہوکر معاشرے کا اچھا فرد کیسے بن سکے کیوں کہ بچپن میں ہی بچے کی زات پر منفی اثرات ڈالے جاتے ہیں نام بگاڑا جاتا ہے بہت سے غلط القابات دئیے جاتے ہیں جس سے بچوں کی شخصیت منفی رجحانات کی طرف جانے لگتی ہے جس سے بچوں پر بچپن میں ہی برے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں تو زندمان ایسی بیس ماوں کا انتخاب کر کے ان کا ورکشاپ منعقد کر وائے گا۔
ان ماوں کو گفٹ بھی دئیے جائیں گے جو climate change کے حوالے سے ہونگے ان ماوں کو درخت لگانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا کیونکہ آج کل کے نازک موسم میں ذہنی مسائل بڑھ رہے ہیں سانس لینا دشوار ہو رہا ہے اس سیشن کے توسط سے یہ بتایا جائے گا ہماری زندگیوں میں درختوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
میٹنگ میں زندمان کے آنے والے میگزین پر بھی بات کی گئی اور ایک ایڈوٹوریل بورڈ تشکیل دیا گیا۔
میٹنگ میں نئے شامل ہونے والے میمبروں پر بھی بات کی گئی جس میں کہا گیا کہ ان ہی میمبروں کو میمبر شپ دی جائے گی جو آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کریں گے نئے میمبروں سے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ماہوار فیس ادا کریں۔
اگست میں زندمان کو پانچ سال مکمل ہو جائیں گے اس دن زندمان کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی –
آخر میں چئرپرسن حانی بلوچ نے میٹنگ میں شامل میمبران زینت بلوچ، نورین علی، سمیرا اسلم، انیلا شاہ، توفیق میر، نوروز درانی، اور والینٹیرز عبدالستار، اور ابرار کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button