کیا عمران خان رواں سال میں رہا ہونگے؟

کیا عمران خان رواں سال میں رہا ہونگے؟
کیا عمران خان رواں سال میں رہا ہونگے؟
اسلام آباد(جاگرتا نیوز)پاکستان میں اس وقت سیاسی طوفان تھم چکا ہے۔ انتخابات کا موڑ گذر چکا ہے۔ ہارنے والے بھلے اپنی شکست تسلیم نہ کریں مگر ایک سسٹم پٹڑی پر چڑھ چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختون خوا میں قائم تحریک انصاف کی حکومت وفاق میں شہباز شریف کی حکومت سے ورکنگ رلیشن رکھنے کو تیار ہے۔ ظاہری طور پر اب تحریک انصاف کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کی وہ شدت نہیں ہے جو کچھ عرصہ قبل تھی۔ اس وقت اہم سوال ایک نہیں دو ہیں۔ ایک سوال یہ ہے موجودہ حکومت اپنی معیاد پوری کرپائے گی یا نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان رواں سال کے دوراں جیل سے رہا ہوجائیں گے؟ ایک طرف ملکی اسٹیبلشمینٹ سانحہ 9 مئی کے کرداروں اورماسٹر مائینڈ افراد سے کسی طرح کی رعایت نہ برتنے کے اصول پر ڈٹی سنی جا رہی ہے، جب کہ ملک کے بڑے اور باخبر صحافی پورے اعتماد سے کہہ رہے ہیں کہ اب وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے رہا ہوکر ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم نظر آئیں گے۔