مصنوعی ذہانت کا اپنے بارے میں اعتراف

کراچی (جاگرتا نیوز) جب سے مصنوعی ذہانت منظرعام پر آئی ہے بحث کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس مجموعی بحث کا بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا مصنوعی ذہانت انسان کی تخلیقی ذہانت کرے گی یا نہیں؟ جب یہ سوال مصنوعی ذہانت کی سب سے مقبول اپلیکیشن چیٹ جی بی ٹی سے پوچھا گیا تو اس نے بھی اس امکان کو رد نہیں کیا وہ انسان کی ذہنی صلاحت کو متاثر کرے گی۔ مگر اس کا موقف تھا کہ یہ اس ٹیکنالاجی کے استعمال پر ہے۔ اگر اس کو ٹھیک طرح سے استعمال نہیں کیا گیا تو یہ نقصان کا باعث بن بھی سکتی ہے۔