نیند اور شوگر کا مرض

کراچی(جاگرتا نیوز) کیا کبھی نے یہ سوچا بھی ہوگا کہ نیند جیسی معمولی اور پرسکون چیز کا شوگر جیسے مہلک مرض تعلق ہوسکتا ہے؟ امریکہ میں تازہ ریسرچ کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ نیند کم کرتے ہیں، انہیں شوگر کا مرض زیادہ ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔اس کے برعکس سات یا آٹھ گھنٹے پرسکون انداز سے سونے والے اس موذی مرض سے بچ جاتے ہیں۔ نیند کے بارے میں اب تک جتنی تحقیق ہوئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ نیند ہمارے جسم کے لیے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی اہمیت کھانے اور پینے کی ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ نیند ہمارے ذہن کی غذا ہے۔ اس لیے زیادہ دولت کمانے کے چکر میں اپنی صحت داؤ پر مت لگائیں، کم کمائیں، سکون سے سوئیں اور صحت مند رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button