نگران حکمران ناکام کیوں ہوئے؟

اسلام آباد (جاگرتا نیوز)
پاکستان کی سابق نگران حکومت ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ وقت اقتدار میں رہی مگر اس حکومت کی کارکردگی سے عوام تاریخی طور پر مایوس ہوئے۔ اس کا سبب کیا تھا؟ نگران سیٹ اپ عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتر سکا۔ اگر بات صرف عوامی امنگوں تک محدود ہوتی تب بھی ٹھیک تھا مگر گذشتہ نگران حکومت اپنے آئینی فرائض پورے کرنے میں بھی ناکام رہی۔ نگران حکومت کے پاس اختیارات اور وسائل کم ہوتے ہیں مگر پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی نگران حکومت اس قدر اسٹیبلشمینٹ کے آگے مجبور نظر نہیں آئی جس طرح سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور اس کی وہ کابینہ جو اس وقت عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔