مہنگائی کا مسئلہ اور موجودہ حکومت

لاہور (جاگرتا نیوز)
عوامی سرویز کے دوراں جب عام لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس کو حکمران دیکھنا چاہتے ہیں؟ تب بہت سارے افراد کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ہم وہ حکومت چاہتے ہیں جو ہم پر مہنگائی کا بوجھ کم کرے۔ مہنگائی پاکستانی عوام کا مسئلہ نمبر ون رہا ہے۔ گذشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹوں کا حدف حاصل نہ ہونے کا سبب بھی یہی تھا کہ اس سے قبل شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام پر منگائی کا بوجھ کم کرنے کے بجائے ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔ اس وقت ملک کے مالی حالات کسی طور پر اطمینان بخش نہیں ہیں۔ حکومت ملک چلانے کے لیے آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہی ہے اور آئی ایم ایف گیس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس صورتحال میں کیا عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہونے کے بجائے بڑھنے کے امکانات بھرپور ہوگئے ہیں۔