سندھ کابینہ میں تاخیر کیوں؟

کراچی (جاگرتا نیوز)
گذشتہ ماہ کی 8ویں تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے قومی اسیمبلی اور صوبائی ممبران نہ صرف عہدوں کا حلف اٹھا چکے ہیں بلکہ وفاقی حکومت نے اپنی کابینہ تشکیل دینے کے لیے فیصلہ کرلیا ہے۔ جب کہ ملک کے تین صوبوں میں صوبائی کابینائیں بھی مکمل ہوچکی ہیں۔ سندھ کی کابینہ کا تاحال اعلان نہیں ہوا۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آصف زرداری صدر کا حلف لینے کے بعد سندھ کا بینہ کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں جب پیپلز پارٹی کی قریبی حلقوں سے پوچھا گیا تو ان کا مجموعی جواب یہی تھا کہ پ پ قیادت صدارتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو صدر زرداری کی حمایت کرنے کی شرط پر سندھ حکومت میں شامل کرے۔ ظاہر ہے کہ ایم کیو ایم اس صورت میں سندھ حکومت میں پن پسند وزارتوں کا مطالبہ کرے گی۔ جب تک ایم کیو ایم اور پ پ کے درمیاں معادہ طعہ نہیں پاتا سندھ کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں لگتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button