غزہ: امن یا آزادی؟

غزہ پر اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں۔ عالمی احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ ہزاروں پیاروں کی قربانی دینے کے بعد بھی غزہ کے لوگ اپنے عزم پر قائم ہے۔ اگر اہلیان غزہ سے آج بھی پوچھا جائے کہ ان کو امن چاہئیے یا آزادی؟ تو وہ نیند بھی اس کا جواب دینگے ”آزادی“۔ فلسطین میں ہر شخص وہ عورت ہو یا مرد یا بچہ کسی صورت میں غلامی میں امن کو مسترد کرتا ہے۔ انہیں آج بھی آزادی میں امن چاہئیے۔