چئیر پرسن حانی بلوچ کی زیر صدارت زندمان ویلفئیر آرگنائزیشن کی ماہ وار میٹنگ

زندگی خوبصورت ہے!

”زندگی خوبصورت ہے!“کے عنوان کے تحت زندمان ویلفئیر آرگنائزیشن کی ماہ وار میٹینگ۔
چئیر پرسن حانی بلوچ کی زیر صدارت زندمان ویلفئیر آرگنائزیشن کی ماہ وار میٹنگ منعقد ہوئی جس میں زندمان کے میمبروں اور وولنٹروں نے بھر پور شرکت کی۔میٹنگ میں گزشتہ ہونے والے ایونٹ زیر بحث لائے گئے جن میں خاص کر ماہِ اگست میں ہونے والے ”کلائیمٹ چینج اور ذہنی پسماندگی bullying “ زیر بحث آئے۔جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ”کلائیمٹ چینج اور ذہنی پسماندگی bullying “ کم بجٹ کے ہوتے ہوئے ایک اچھا ایونٹ تھا. جس میں نوجوان لڑکیوں کی بھر پور شرکت رہی۔زندمان کے اس ایونٹ کو خاصا سراہا گیا تھا۔پر اس کے باجود اس ایونٹ میں کچھ خامیاں رہ گئیں تھی جن کی نشاندہی کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئیندہ ان خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ زندمان کے میمبر شہداد مہر کا کہنا تھا کہ زندمان کے ایونٹ میں لڑکیوں کو بطور ٹرینرز زیادہ مواقع ملتے ہیں اسی طرح زندمان کے لڑکے میمبروں کو بھی بطور ٹرینر مواقع دیے جائیں جس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور یہ اپنی بات اچھے سے رکھ سکیں۔ زینت بلوچ نے بجٹ پیش کیا کہ کس طرح سے ایونٹ کے بجٹ کو ہم نے utilized کیا تھا۔
میٹنگ میں نئی میمبر سازی پر بھی بات کی گئی جس میں اکتوبر میں زندمان پورے ملک سے نئے میمبر سازی مہم کا افتتاح کر رہا ہے جس میں پورے پاکستان سے ایسے وولنٹرز میمبرز کو شامل کیا جائے گا جو انسانی فلاح کے کاموں میں دلچسپی رکھتے ہوں اور آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہوں۔
چئیر پرسن حانی بلوچ کا کہنا تھا کہ ماہ ستمبر suicide prevention “خود کشی“کو روکنے کا ماہ ہوتا ہے۔اس ماہ کو زندمان بھر پور طریقے سے منانے کا عزم رکھتی ہے۔اور زندمان کا یہ عزم ہے کہ وہ ایسے انسانوں کو بچائے جو خود کشی کے بہت قریب پہنچ چکے ہوں جن سے ہم واقف نہیں, ہوسکتا ہے کہ ایسے انسان ہمارے محلوں میں ہوں، گلیوں میں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ہمارے گھروں میں ہوں۔ خود کشی میں عمر کا کوئی تعین نہیں ہو سکتا ہے کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں بھی عجیب و غریب خیال گردش کرتے ہوں پر ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کا تناسب زیا دہ ہے جو اپنی زندگیوں کا دئیا گُل کرتے ہیں اس لیے ہمیں آگے بڑھ کر ایسے لوگوں کی زندگیوں کو بچانا ہے۔اس حوالے سے زندمان سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کر کے مختصر وڈیو پوسٹ کرے گا۔جس کا تھیم ہوگا کہ
”مسکراؤ زندگی خوبصورت ہے!“
تاکہ لوگوں میں زندگی کے حوالے سے شعور بیدار ہو اور لوگ جان پائیں کہ زندگی خدا کی طرف سے ایک خوبصورت تعفہ ہے۔اور اسے یوں اپنے ہاتھوں ختم نہیں کرنا چاہیے.
اس حولے سے زندمان کے پلیٹ فارم سے مختصر وڈیوز ریکارڈ ہو رہی ہیں جو بہت جلد زندمان کے سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کی جائیں گی.
آخر میں زندمان ویلفئیر آرگنائیزشن کی چئیر پرسن حانی بلوچ نے آنے والے میمبروں اور وولنٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button