ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ(زنانہ)میڈم فانوس جمال صاحبہ سے انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی کابینہ کے فیمیل ٹیچرز 5 رکنی وفد نے سربراہی میں ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ(زنانہ)میڈم فانوس جمال صاحبہ سے انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی کابینہ کے فیمیل ٹیچرز 5 رکنی وفد نے مس مینہ گل نائب صدر فیمیل اور مس سمعیہ جبین جوائنٹ سکریٹری فیمیل کی سربراہی میں ملاقات کی۔
ڈی ای او صاحبہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ساتھ ہی چارسدہ کے خواتین اساتذہ اور طالبات کے اجتماعی مسائل بارے میں انکو تفصیلی بریفننگ دی گئی اور تحریری شکل میں مسائل،پروموشن،سینیارٹی لسٹ،سروس بک اپڈیشن،HRIS،DSS،پروموشن و ریشنلایزیشن کے دوران قریب ترین سکولز میں تعیناتی،کنوینس الاونس بقایاجات وغیرہ اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئی۔
ڈی ای او صاحبہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں جب ٹیچر پرسکون رہیگی تو دلجمعی سے درس و تدریس پہ توجہ دیں گی،اسلئے خواتین اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button