عمران خان کا فوج کے سربراہ سے فیض حمید کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلانے کا مطالبہ

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کی سماعت کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا جنرل فیض حمید سے اس وقت تک ہی رابطہ تھا جب تک وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر الزام کا معاملہ ہے اس لیے اس مقدمے کو کھلی عدالت میں کورٹ میں چلایا جائے اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی آنے کی اجازت دی جائے تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہو کہ ہو کیا رہا ہے۔