پاکستان حکومت کا پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان کی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت 08 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 260.96 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 06 روپے 70 پیسے کمی کردی گئی ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 266 روپے 07 پیسے ہوگئی ہے۔ پاکستان میں حکومت ہر 15 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے۔