امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں ایک اہم شخصیت کے طور پرپہچانے جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ جنگ بندی کا حصول ضروری ہے اور اس کی اہمیت سب کے لیے واضح ہے۔
واضح رہے کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
قطر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل قطر کے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ جب ایک فریق دوسری طرف کے مذاکرات کار کو قتل کر دے تو ثالثی کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟‘
دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کا معاہدہ کامیاب ہو۔