حکومت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: اپٹما نے حکومت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

اپٹما نے سیکریٹری پاور اور ایم ڈی پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ، چیئرمین ایس ای سی پی اور سی ای او پی پی اے کو بھی خط ارسال کرکے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

اپٹما کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ واجبات کی سیٹلمنٹ کے معاہدوں سے متعلق معلومات دی جائیں، مقامی یا عالمی سطح پر آئی پی پیز کے ساتھ ثالثی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔

اپٹما نے خط میں مزید لکھا کہ معاہدوں کے خاتمے کے لئے کیا اقدامات کیے، تفصیلات فراہم کی جائیں، آئی پی پیز سے متعلق معلومات ریسرچ اور تجزیے کے لئے مانگی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button