پیپلز پارٹی کی ڈبل پالیسی

اسلام آباد(جاگرتا نیوز) پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نہ چاہتی تو مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ مگر پیپلز پارٹی کو نہ چاہتے ہوئے بھی مسلم لیگ ن کے اقتدار کے لیے اپنے ووٹ شہباز شریف کے حق میں ڈالنے پڑے۔ جب کہ حکومت کا اعلان کرنے والی رات بھی بلاول زرداری کا موڈ خراب تھا۔ ان کی باڈی لینگویج سے صاف نظر آ رہا تھا کہ انہیں جبری طور پر شہباز شریف کی حمایت کے لیے راضی کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی وجہ سے وجود میں آنے والی حکومت کا حصہ پیپلز پارٹی اب تک نہیں بنی۔ ایک طرف پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کی حکومت کو سپورٹ کی ہے اور دوسری طرف انہوں نے اپنے ممبران سے کہا ہے کہ وہ حکومت پر بھرپور تنقید کا سلسلہ جاری رکھیں۔ پیپلز پارٹی اس ڈبل پالیسی سے ن لیگ کو مزید دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔