سوشل میڈیا کا سیاسی مورچہ

اسلام آباد (جاگرتا نیوز)
کچھ عرصہ قبل جب کچھ لوگ یہ موقف پیش کرہے تھے کہ آنے والے وقت میں سوشل میڈیا روایتی میڈیا یعنی نہ صرف پرنٹ بلکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی سبقت لے جائے گا تب یہ بات سننے میں ذار ناقابل یقین محسوس ہو رہی تھی مگر اس وقت اس بات کو حقیقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ نہ صرف لوگوں کی بہت بڑی تعداد سوشل میڈیا پر سرگرم ہے بلکہ اب سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا کے سیل قائم کردیے ہیں۔ اور تو اور جب پاکستان کا سب سے طاقتور ادارہ یعنی فوج اپنے بیانات میں سوشل میڈیا پر پیش ہونے والے پروپیگنڈے کا خاص طور پر تذکرہ کرتی ہے تو پھر سوشل میڈیا کی طاقت کو تسلیم نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہتی۔ اس وقت اہم سوال یہ ہے کہ کیا سیاست سوشل میڈیا پر اپنی بنیاد رکھ رہی ہے۔ اگر سیاست نے ایسا کیا تو اس کے نتائج کیا نکلیں گے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی سنجیدہ تحقیق نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button