جے ڈی اے کی احتجاجی مہم کا مستقبل

کراچی (جاگرتا نیوز)
سندھ کی بہت بڑے پیر اور لاکھوں مریدوں کی حمایت رکھنے والے پیر پاگارا کی سربراہی میں بننے والے پیپلز پارٹی مخالف الیکشنی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) نے حالیہ انتخابات کو دھاندھلی زدہ قرار دینے کے بعد جو احتجاجی مظاہرے شروع کئے وہ اب اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ کیوں کہ اب پیر پاگارا مزید اس سیاست کو افورڈ نہیں کرسکتے جو اسٹیبلشمینٹ مخالف ہو۔ اس وقت جب کور کمانڈر کانفرنس کے اعلانیے کے بعد یہ بات واضع ہوگئی کہ پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ دے گی تو اس میں اہم اقتداری پارٹنر پیپلز پارٹی کو سندھ میں پریشان کرنا اسٹیبلشمینٹ کے لیے ایک اچھا عمل نہ ہوگا۔ اس وجہ سے اطلاعات یہ ہیں کہ اب جی ڈی اے کو اپنی احتجاجی مہم کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں اور پیر پاگارا بھی اس قسم کی سیاست کو مزید کھینچنے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس لیے جی ڈے اے کو فی الحال غیر فعال کرنا ضروری ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پیر پاگارا کو تو جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے کسی بڑے فاعدے کی امید نہیں لیکن ان کے دیگر اتحادی کیا کریں گے؟ کیا پیر پاگارا ان کو اسٹیبلشمینٹ سے کچھ تحفظ اور کچھ فاعدہ دلوا پائیں گے؟