کیا اسٹیبلشمینٹ کے درمیاں انڈراسٹینڈگ ہو رہی ہے؟

اسلام آباد (جاگرتا نیوز)
حالیہ دنوں میں کور کمانڈر کانفرنس میں جس طرح انتخاباتی نتائج میں فوج کے ملوث ہونے والی خبروں کو کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کی طرف سے 9 مئی کے ذمہ داران اور لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے والے ماسٹر مائینڈ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ کرنے کے اعلان کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری احتسابی عمل کے سخت ہونے کا تاثر ابھر آیا اسی وقت میڈیا میں یہ بات عام ہونے لگی ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمینٹ میں انڈراسٹینڈنگ ہونا شروع ہوئی ہے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کی طرف سے 9 مئی کے بارے میں فوجی اعلامیہ کی حمایت کی گئی ہے اور تحریک انصاف ان یوٹیوبرز اور صحافیوں سے قطع تعلق کرنے لگی ہے جنہوں نے عمران خان کی حمایت اور فوج کی کھل کر مخالفت کی۔ کیا بگڑے ہوئے تعلقات کو پھر سے بنانے کی کوشش کامیاب ہوپائے گی؟ اس سوال کا جواب حالات کے حوالے سے امکانات میں بٹا ہوا ہے۔