رفح کو ’مشرق وسطیٰ کا برلن‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

اسرائیل پر حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی عسکری کارروائیاں جنوبی غزہ کی طرف بڑھتے ہوئے چار مہینوں بعد اب رفح کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔
یہاں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس شہر پر حملہ کرے گی کیونکہ اسرائیل پر حملے کے ذمہ داران یہاں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں 1200 افراد ہلاک جبکہ 240 یرغمال بنا لیے گئے تھے۔
اسرائیل کے صدر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ’اگر رفح میں موجود حماس کی چار بٹیلین کو چھوڑ دیا گیا تو حماس کو ختم کرنے کا مقصد نامکمل رہے گا۔‘